aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سائنسی موضوعات پر بیشتر مواد انگریزی زبان میں موجود ہے۔انسانی ارتقا سے متعلق مختلف سائنسی نظریات بھی انگریزی اور دیگر زبانوں میں محفوظ ہیں لیکن اردو زبان میں سائنسی موضوعات سے متعلق بہت کم مواد ملتا ہے۔ پیش نظرپروفیسر ڈاکٹر سید ریاض باقر کی تصنیف" انسانی ارتقا کی کہانی" اردو میں سائنسی مواد کے اضافے کے ساتھ اہم ہے۔جس کے عنوان سے ہی واضح ہورہا ہے کہ یہ کتاب انسان کے ارتقائی منازل کی مکمل داستان ہے۔ جس میں مصنف نے نظریہ ارتقا سے جڑے دیگر موضوعات جیسے حیاتیات،نباتات،موحولیات، فلکیات، ارضیات وغیرہ سے بھی استفادہ کیا ہے۔اس کے علاوہ اپنی کتاب کو مختلف انسانی ارتقاء سے متعلق مختلف تصاویر سے بھی مزئین کیا ہے۔ ڈاکٹر صاحب نےنظریہ ارتقا سے متعلق اردو زبان میں ایسی مدلل اور مفصل کتا ب لکھ کر اردو سائنسی ادب میں بیش بہا اضافہ کیا ہے۔
Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar
Register for free