aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ڈاکٹر رینالڈ اے نکلسن نے رومی کی غزلیات پر مشتمل جو " دیوانِ شمس تبریز" مرتب کیا تھا یہ کتاب اسی کا انتخاب ہے۔ڈاکٹر رینالڈ نے اس دیوان کے تمام قلمی اور مطبوعہ نسخوں سے تقابل ، لکھنو اور تبریز کے مطبوعہ نسخوں سے مقابلہ کر کے اس کا متن نہایت عرق ریزی ، تحقیق و تجسّس سے سات قلمی اور دو مطبوعہ نسخوں کو سامنے رکھ کر ترتیب دیا تھا ۔ رُومیؔ نے اپنا دیوان غزلیات اپنے مرشد حضرت شمس تبریزی کے نام سے موسوم کر دیا تھا اور اسی انتساب نے یہ صورت پیدا کر دی کہ دُنیا آج رُومیؔ کی غزلیات کو شمس تبریزی کی فکر کا نتیجہ جان رہی ہے۔ رُومی نے اپنا بہت بڑا ادبی کارنامہ اپنے مرشد پر نثار کر دیا تھا ۔زیر نظر کتاب دیوان شمس تبریز کا ایک فاضلانہ انتخاب ہے ، جس میں اس بات کی کوشش کی گئی ہے کو طلباء یہ تلخیص پڑھ کر رومی کےرنگ تغزل کا صحیح اندازہ لگ سکے۔