aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حسرت موہانی کی عملی زندگی کا آغاز "اردوئے معلی" سے ہوا تھا۔اس رسالے نے اس دور کی علمی ، تہذیبی اور سیاسی خبروں سے اردو داں طبقہ کو آگاہ کیا۔ اردو ئے معلی نے بہت سارے معروف اور غیر معروف شعراء کے حالات اور کلام محفوظ کیا، انتخاب دواین، قدیم بیاضوں اور گلدستوں کا تعارف، تذکرہ نگاری اور اردو کے کلاسکی سرمایے سے دلچسپی۔ یہ ساری خدمات اردو معلی نے انجام دیں۔ زیر نظر کتاب اردوئے معلی کا انتخاب ہے جس میں 1903 سے لیکر 1908 تک کے بہترین مضامین کو یکجا کردیا گیا ہے۔ اس انتخاب کو پانچ حصوں مین تقسیم کیا گیا ہے ، پہلے حصے میں ادبی شخصیات کو رکھا گیا ہے ۔ دوسرے حصے میں سیاسی مضامین۔ تیسرے حصے میں۔ تیسرا حصۃ بیاض پر مشتمل ہے۔چوتھے حصے میں متفرق مضامین جبکہ پانچواں اور آخری حصہ ،غزلیات پر مشتمل ہے۔ ان مضامین کی اہم بات یہ ہے کہ ان کو خود حسرت موہانی نے مرتب کیا ہے۔