aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو صحافت اور جدوجہد آزادی کے ضمن میں "زمیندار" لاہور نے بے حد اہم خدمات انجام دی ہیں۔بالخصوص حریت کامل کے باب میں زمیندار لاہور نے ایک طویل مدت تک ملک و قوم کی رہنمائی کی ،اس کے اداریے ،اس کے مضامین اور ان کے خبریں کچھ اس طرح کی جاتی تھیں کہ وطن کے جانثاروں کو ایک نیا حوصلہ ملتا تھاکہ اب آزادی کی منزل کچھ اور قریب آگئی ہے۔یہ اخبار لاہور سےنکلتا تھا لیکن اس میں ملک کے ہر گوشے کی خبریں شائع ہوتی تھیں۔اس کے علاوہ اس دور کی انقلابی نظمیں ،تین سو سیاسی زندانیوں کے مشاعروں کی روداد بھی اس میں شائع ہوئی تھیں۔یہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ ہم آزادی کی اس تاریخ کو جو اردو اخبارات کی صورت میں تھی مکمل حفاظت نہیں کرسکے۔لیکن زمیندار کی چند فائیلں جو دستیاب ہوئی ہیں وہ نایاب دستاویز کے زمرے میں آتی ہیں۔ان ہی دستاویز ات سے منتخبہ تحریروں کو زیر نظرکتاب بعنوان "انتخاب زمیندار" کے تحت پیش کیا گیا ہے۔جو جدوجہد آزادی میں قوم و ملت کی رہنمائی میں بے حد اہم ہیں۔اس کے علاوہ کتاب میں شامل پروفیسر عتیق احمد صدیقی کا جامع مقدمہ بھی اہمیت کا حامل ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets