aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "انتخاب النجوم" منشی مہتاب رائے کی تحریر کردہ تصنیف ہے، جو ستاروں کے علم سے متعلق ہے۔ اس کتاب کو مصنف نے پانچ چھوٹے چھوٹے بابوں میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے باب میں مخصو ص ستاروں وغیرہ کے نقشے کے علاوہ ستاروں کے سکونت کے مقام کا ذکر ہے ۔ دوسرے باب میں شادی کے لیے مناسب چکروں کا ذکر ہے، تیسرے باب میں جنم کنڈلی کے حوالے سے بحث کی ہے، چوتھے باب میں علم نجوم کے اعتبار سے عمارتیں، باغ اور کوئیں کی تعمیر کے اوقات کو بیان یا گیا ہے۔ جبکہ آخری باب میں برسات ، کاشتکاری، اور چاند گرہن وغیرہ کے حوالے سے بیان کیا گیا ہے ،مختصر یہ کہ زیر نظر کتاب میں مکمل طور پر علم نجوم کا احاطہ کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets