aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر اردو کلام غالب کا انتخاب ہے۔ شمش الرحمن فاروقی نے چونکہ یہ انتخاب کیا ہے اس لئے اس کی اہمیت مزید ہوجاتی ہے۔ یہ انتخاب چار حصوں میں منقسم ہے ۔ پہلے حصے میں غالب کے متداول کلام ، دوسرے میں غیر متداول کلام ،تیسرے حصے میں نودریافت کلام چوتھے حصے میں یادگار نالہ کے عنوان کے تحت غیر مطبوعہ کلام کو لیا گیا ہے۔ اس کا دیباچہ انتہائی جامع اور غالب کے کلام کے تعلق سے ہمہ جہت روشنی ڈالتا ہے ۔ دیباچہ کے پڑھ لینے سے غالب کے کلام کے معانی تک رسائی یقینا آسان ہوگی اور مشمولات کی لذت میں دوبالگی آئےگی۔