aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال انیسویں صدی کے اواخر اور بیسویں صدی کے اوائل میں اپنے تفکر و تدبر، فلسفہ اور تبحر علمی کی بنا پر ایک ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی ایک حیثیت جہاں ایک شاعر کی ہے تو وہیں مسلم ملت کی بیداری کا صور بھی انہوں نے بڑی شد و مد کے ساتھ پھونکا۔ یہ کتاب ایک ایسے ہی پہلو سے سروکار رکھتی ہے جس میں مصنف کا مقصد خاص اقبال کے افکار کی توسیع و تشہیر، روح اسلام اور معانی قرآن کو عام کرنا ہے۔ اسی بنا پر اس کتاب کے خاص موضوعات میں اقبال اور آدمیت کی تعلیم، ان کا تصور تقدیر، ان کی ابراہیمی نظر، اقبال اور حیات بعد الممات، ان کا تصور ملت، اقبال کا مرگ مجازی اور اقبال کا تصور فقر شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free