aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال کے کلام میں تنوع ہوتا ہے جس کی معنویت عصر حاضر میں بھی کم نہیں ہوئی ہے۔ زیر نظر مجموعہ میں اقبال کے اصناف کلام کو مستقل عنوان قائم کرکے سمجھایا گیا ہے۔ اس میں ان کی شاعری، ، شعری تصورات، ، اقبال اور عصر حاضر ،اقبال اور جدید غزل اور "اقبال کو سمجھنے کے لئے" جیسے موضوعات کو شامل کرکے اقبال فہمی کو بہت آسان بنا دیا گیا ہے۔ کتاب کا آخری مضمون " ذوق و شوق" میں تو جیسے اقبال کے اندر کی بات باہر کر دی گئی ہو ۔ اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ ہر بڑے شاعر کی طرح ان کا شعور بھی ایک ساتھ دو دنیاوں سے گزر رہا ہوتا ہے ۔ایک دنیا ان کے خارج کی اور دوسری ان کے باطن کی اور یہ دونوں دنیا ان کے تخیل پر سوار رہتی ہے مگر یہ دنیا مغلوب اور دوسری دنیا غالب بن کر رہتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets