aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’اقبال سچے ہندوستانی ہیں، اس میں کوئی شبہ نہیں، اپنی آفاقیت، بین قومیت اور گہری مذہبیت کے باوجود وہ ہندوستان کی فلاح و بہبود اور اس کی مسرت و خوش حالی کے دل سے خواہاں اور ممکنہ حد تک کوشاں رہے۔ اقبال کا کلام ہندوستانیت سے بھرپور ہے۔ ان کے یہاں پہلے دور کی شاعری میں حب الوطنی کے جذبات سے بھرپور شاعری نسبتاً زیادہ ہے، جس کا ایک سبب تو یہ ہے کہ اقبال نے جس عہد میں ہوش سنبھالا وہ ہندوستان کی غلامی کا زمانہ تھا اور اقبال غلامی کو، چاہے وہ کسی بھی نوعیت کی ہو، شدید نفرت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ زیر نظر کتاب "اقبال اور ہندوستان "توقیر احمد خان کی تصنیف ہے، اس کتاب میں انھوں نے شاعر مشرق ، علامہ اقبال پر آٹھ مضامین شامل ہیں جن مضامین میں اقبال کی حب الوطنی اور اور اقبال کی ہندوستانیت پر گفتگو کی گئی ہے۔ جن کو پڑھ کر اقبال کی حب الوطنی اور وطن دوستی اور اقبال کا نظریہ ہندوستان قاری کے سامنے آجاتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free