aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اقبال کی پرورش،اسلامی اورقرآنی ماحول میں ہوئی۔ قرآن کے معانی و مفاہیم میں غو رو فکر کے ذریعہ ہی آپ اتنے بڑے فلسفی بنے کہ مشرق و مغرب میں آج بھی ان کے فلسفہ کی دھوم مچی ہوئی ہے، ان کی شاعری اور افکار کا بغور مطالعہ کریں تو اس میں قرآن مجید کی روح کارفرما نظر آتی ہے۔اس کتاب میں قرآن سے متعلق علامہ اقبال کے خیالات و نظریات اور واقعات درج کیے گئے ہیں،اور اس کے بعد علامہ کے ہر مجموعہ کلام کے قرآنی مضامین کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ڈاکٹر غلام مصطفی خاں نے کتاب کے پہلے حصے میں قرآن مجید سے علامہ اقبال کے گہرے شغف کا ذکر کیا ہے اور دوسرے حصے میں علامہ کے ہر مجموعہ کلام کےقرآنی مضامین کو جمع کیا ہے اور ان کے اشعار کے ساتھ قرآن کی آیات اور ان کا ترجمہ بھی پیش کیاہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free