aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اقبال اور تحریک آزادئ کشمیر" غلام نبی خیال کی تصنیف ہے، جس میں کشمیر کی تاریخی خصوصیات ذکر کی گئی ہیں، تحریک آزادئ کشمیر سے واقف کرایا گیا ہے، اور کشمیر سے متعلق اہم واقعات پیش کئے ہیں۔ علامہ اقبال کے حسب و نسب پر روشنی ڈالی گئی ہے، اور ان کے سوانحی کوائف سپرد تحریر کئے گئے ہیں، علامہ اقبال کشمیر کا درد اور تکلیف محسوس کرتے تھے، اشعار اور خطوط کی روشنی میں اس حقیقت کو بخوبی واضح کیا گیا ہے، علامہ اقبال جن کشمیری شخصیات یا کشمیر آنے جانے والے اور کشمیر سے محبت رکھنے والے ادباء و علماء کو عزیز رکھتے تھے، ان کا تذکرہ کیا گیا ہے، علامہ اقبال اور ان کے تعلقات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، علامہ انور شاہ کشمیری، محمد دین فوق، حفیظ جالندھری وغیرہ شخصیات اس حصے میں شامل ہیں، تحریک آزادی کشمیر میں علامہ اقبال کی کوششوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، اس حصہ میں بہت سی غلط فہمیوں کا ازالہ کیا گیا ہے، افراط و تفریط سے اجتناب کرتے ہوئے حقائق بیان کئے گئے ہیں۔