Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عبد السلام ندوی

اشاعت : 001

ناشر : نیشنل بک فاؤنڈیشن، لاہور

مقام اشاعت : کراچی, پاکستان

سن اشاعت : 1989

زبان : Urdu

موضوعات : سوانح حیات, تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 405

معاون : جامعہ ہمدردہلی

اقبال کامل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

شاعر مشرق علامہ اقبال کی حیات ،شخصیت و کلام پر بہت سی تحقیقی وتنقیدی کتابیں لکھی گئی اور لکھی جاتی رہیں گی۔زیر نظر کتاب اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔جس میں مولانا عبدالسلام ندوی نے ڈاکٹر اقبال کے مفصل سوانح حیات ،ان کی تصنیفات ،فلسفہ اور کلام پر تنقیدی جائزہ پیش کیا ہے۔اقبال کا کلام اگرچہ زیادہ تر فلسفیانہ ،صوفیانہ ،مذہبی ،سیاسی او رقومی مسائل پر مشتمل ہے۔لیکن یہ مسائل شاعرانہ طرز و اسلوب میں بیان کیے گئے ہیں۔اس لیے اس کتا ب میں مصنف نے فلسفیانہ اور سیاسی مسائل سے پہلے ان کی ذات کو صرف ایک شاعر کی حیثیت سے پیش نظر رکھا ہے اور مختلف عنوانات میں ان کی شاعرانہ حیثیت کو زیادہ مکمل صورت میں نمایاں کیا ہے۔ فلسفیانہ اور صوفیانہ حقائق و مسائل پر بھی مصنف نے جو کچھ لکھا ہے ،اس میں بھی اقبال کو بحیثیت شاعر ہی اولیت دی ہے۔اس کے لیے مصنف نے اقبال کے کلام سے غزلیات، قطعات اور نظموں سے ایسی مثالیں پیش کی ہیں۔جن میں شاعری اور فلسفہ کا حسین امتزاج ہے۔بہرحال اس کتاب میں علامہ اقبال کی حیات اور کارناموں کے ہر حصہ کا احاطیہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔اسی مناسبت سے اس کتاب کا نام "اقبال کامل"رکھا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے