aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر غلام حسین ذو الفقار ہیں جنہوں نے یہ اقبال پر یہ مضامین وقتاً فوقتاً رقم کیے۔ کچھ مضامین ان میں بہت عمدہ ہیں تو کچھ کا معیار ذرا کم ہے، اور اس بات کا اعتراف خود مصنف نے بھی اپنی اس کتاب میں کیا ہے۔ اس میں کچھ ایسے مضامین ایسے بھی ہیں جو ہندستان کے مجلات یا کتابوں میں عام طور پر نہیں ملتے مثلاً اس کتاب میں شامل ’اقبال کا تعلق اورینٹل کالج سے‘’اقبال کا سفر یورپ اور اس کے اثرات‘ اور ’اقبال کا عمرانی تصور‘ وغیرہ۔ ان مضامین کی نوعیت ایسی ہے کہ جس سے اقبال کے فکری سفر اور ذہنی ارتقا کا پتہ بھی ملتا ہے۔ ساتھ ہی یہ مضامین اقبال کے مطالعے کا تنوع بھی بتاتے ہیں۔ اس کتاب میں شامل کچھ اور اہم مضامین میں اقبال کے پیر و مرشد اکبر الٰہ آبادی، جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال پاشا ہیں۔