aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "اقبال فکر وفن کے آئینہ میں" احمد ہمدانی کی تصنیف ہے، جس میں علامہ اقبال کے فکر و فن پر وقیع گفتگو کی گئی ہے، ان کی شاعری کی فلسفیانہ اساس کو عیاں کیا گیا ہے، علامہ اقبال نے اردو شاعری کو بلند افکار و تصورات سے نوازا، متنوع موضوعات عطا کئے، مصنف نے کتاب میں ان تصورات و افکار کی روشنی میں کلام اقبال کی خوبیاں واضح کی ہیں، تصور خودی، تصور حرکت و تغیر، جیسے تصورات کی حقیقت سے آشنا کرایا گیا ہے، علامہ اقبال کی شاعری میں تصوف بھی بھی موجود ہے، اور نظریہ وحدت الوجود کو شاعری میں پیش کیا ہے، کتاب اس پہلو پر بھی اہم گفتگو شامل ہے، علامہ اقبال کی غزلیہ شاعری کی خوبیاں وخصائص واضح کئے گئے ہیں، شمع و شاعر، مسجد قرطبہ، خضر راہ جیسی نظموں کا تفصیلی تجزیہ کیا گیا ہے، جس سے ان نظموں کے فنی محاسن اور فکر کی بلندی عیاں ہوتی ہے، کتاب کا مطالعہ اقبال کے فکر و فن کی بلندی سے بخوبی واقف کراتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets