aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
علامہ اقبال کے افکار کا مرکزی نقطہ خودی ہے جسے ان کا فلسفہ حیات کہنا چاہیے۔ اقبال کا انسان کامل اطاعت الہٰی سے تربیت پاتا ہے اور اوصاف الٰہی سے متصف ہوتا ہے۔ تربیت کا یہ راستہ شریعت اسلامی کا راستہ ہے۔ نائب حق روئے زمین پر خلیفۃ اللہ ہوتا ہے، وہ خودی کی تکمیل کا آئینہ ، مقصود انسانیت اور ذہنی و جسمانی اعتبار سے حیات کا شاہکار ہوتا ہے، زیر نظر کتاب قاضی محمد عدیل عباسی کے ایسے ہی مضامین کا مجموعہ ہے جو علامہ اقبال کے افکارو خیالات اور ان کی شاعری پر مشتمل تھے ، اس کتاب میں اقبال کے افکارو خیالات پر ایسے مضامین ہیں جن کو پڑھ کر لوگوں نے حقیقی معنی میں علامہ کے افکار کو سمجھا، کتاب کے فہرست مضامین کو دیکھ کر ہی اس بات کا اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کتاب ، علامہ اقبل کے افکار اور شاعری پر کس قدر عمدہ کتاب ہے۔