aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹرعبد المغنی اردو ادب کے نقاد ، ماہر اقبالیات اور دانشور ہیں۔ چھوٹی بڑی ۴۵ کتابوں کے مصنف ہیں ۔ زیر نظر کتاب ان کی مشہور کتاب ہے جسے دہلی سے ۱۹۹۰ میں شائع کیا گیا۔ اس کے علاوہ بھی ان کی اقبالیات پر متعدد کتابیں ہیں جیسے " اقبال اور عالمی ادب، اقبال اور نظام فن ، اقبال کا ذہنی و فنی ارتقاء " وغیرہ۔ اقبال کے نظام فکر کی اساس ان کا تصور خودی ہے جسے انہوں نے ایک نظریے کے طور پر تواتر کے ساتھ متنوع انداز اور مختلف جہتوں سے پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں نظریہ خودی کو مرکزی نقطہ فرض کر کے اقبال کے پورے نظام فکر کی تلاش کی گئی ہے تاکہ دنیا کی سب سے بڑی شاعری کی حقیقی جہت واضح ہو ۔ کتاب کے دو حصے ہیں ، پہلے حصے میں ان کی شاعری کے فلسفے پر روشنی ڈالی گئی ہے جبکہ دوسرے حصے میں نثری مضامین و مکاتیب پر بات ہوئی ہے۔ مگر زیادہ زور ان کی شاعری پر دیا گیا ہے۔