aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب رفیع الدین ہاشمی صاحب کی ایک اہم تصنیف ہے،علامّہ اقبال کو طویل نظمیں لکھنے میں خصوصی مہارت حاصل تھی۔ بانگِ درا، بالِ جبریل، اور ارمغانِ حجاز کی طویل نظمیں اپنی گوناگوں فکری اور فنی خصوصیات کی بنا پر اقبالیات کے قارئین کے لیے باعثِ کشش ثابت ہو ئی ہیں، انھوں نے ہر طویل نظم میں اپنے افکار کے بہترین عناصر یکجا کر دیے ہیں،اور فن کی ان بلندیوں تک رسائی حاصل کی ہےجہاںشاعری پیغمبری کا درجہ حاصل کر لیتی ہے،ایسی ہی طویل نظموں کے حوالے سے ہاشمی صاحب نے اس کتاب میں ہر نظم کا تاریخی پس منظر ، نظم میں بیان کردہ واقعات کی تفصیل اور فنی باریکیوں کو پورے شرح و بسط کے ساتھ بیان کیا ہے،اقبالیات کے طالب علم کےلیےاس کتاب کا مطالعہ ناگزیر ہے۔