Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : عزیز احمد

اشاعت : 001

ناشر : اعتقاد پبلیشنگ ہاؤس، نئی دہلی

سن اشاعت : 1980

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 382

معاون : سینٹرل لائبریری آف الہ آباد یونیورسٹی، الہ آباد

اقبال نئی تشکیل
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"اقبال نئی تشکیل"اقبالیات کے باب میں ایک اہم موضوعی کتاب ہے۔ اس کتاب میں اقبال کے فن اور پیغام کو سمجھنے میں اس کے پس منظر کی جس دل نشیں انداز میں وضاحت کی گئی ہے اس سے بہتر نہیں ہوسکتی ، اقبال کے مشرق و مغرب اور شعر وفلسفہ کے ساتھ ساتھ فکر وفن کو اقبال ہی کے انداز میں سمجھنے کی کوشش کی گئی ،یہ کتاب اقبال کے اسلامی رجحان کو صحیح تناظر میں سمجھنے اور سمجھانے کا کا بہترین ذریعہ ہے ، یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کو اقبالیات پر ایک انتہائی اہم کتاب شمار کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

16 دسمبر 1978ء کو اردو کے نامور افسانہ نگار، مترجم اور اسلامی تاریخ و ثقافت کے عالمی پروفیسر عزیز احمد کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں وفات پاگئے اور وہیں آسودۂ خاک ہوئے۔ پروفیسر عزیز احمد 11 نومبر 1913ء کو عثمان آباد ضلع بارہ بنکی میں پیدا ہوئے تھے۔ آپ نے جامعہ عثمانیہ (حیدرآباد دکن) اور لندن یونیورسٹی سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔ قیام پاکستان کے بعد وہ پاکستان چلے آئے اور وزارت اطلاعات سے منسلک رہے، 1958ء میں وہ لندن چلے گئے اور اسکول آف اورینٹل اسٹڈیز میں تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوئے۔ 1960ء میں وہ ٹورنٹو یونیورسٹی کے شعبہ اسلامی علوم سے منسلک ہوئے اور آخر تک اسی ادارے سے وابستہ رہے۔ پروفیسر عزیز احمد کا شمار اردو کے صف اول کے افسانہ نگار اور ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔ ان کے افسانوی مجموعوں میں رقص ناتمام، بیکار دن بیکار راتیں، ناولٹ خدنگ جستہ اور جب آنکھیں آہن پوش ہوئیں اور ناول گریز، آگ، ایسی بلندی ایسی پستی، ہوس اور شبنم کے نام سرفہرست ہیں۔ وہ اسلامی علوم اور ثقافت پر بھی کئی انگریزی کتابوں کے مصنف تھے اور انہوں نے انگریزی کی کئی شاہکار کتابوں کو اردو میں بھی منتقل کیا تھا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے