aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب میں نور الحسن نقوی نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے فکرو فن کا جائزہ لیا ہے اور ان کی اہم نظموں کا تجزیہ پیش کیا ہے۔ اقبال کے فن، ان کے فلسفہ پر بھی محققانہ بحث کی ہے۔ اقبال کی عظمت یہ ہے کہ ان کے یہاں مشرق و مغرب کے فکری اور ادبی سرمائے پر نظر بھی ہے اور ماضی کے عرفان کے ساتھ حال کے آشوب کا احساس اور مستقبل کا ایک خواب بھی ہے اور یہ سب کتاب ھذا میں دلکش زبان میں بیان ہوا ہے۔ یہ کتاب عظیم شاعر کے فکرو فن کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتی ہے۔ آسان اورعام فہم زبان میں ہونے کے سبب اقبال کی فکر کو سمجھنے اور ان کے فن کو پرکھنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کتاب کا مطالعہ عظیم شاعر کے فکرو فن سے متعارف ہونے میں معاون ہو گا۔ خاص بات یہ ہے کہ مفاہیم کو قاری تک پہچانے میں آسان اسالیب اپنایا گیا ہے اور جملوں کی تراکیب میں پیچیدگیوں سے بچنے کی بھرپور کوشش کی گئی ہے۔