aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"معارف" دار المصنفین سے نکلنے والا ایک اہم ، علمی و ادبی رسالہ ہے ۔یہ اردو کے ان رسالوں میں سے ہے جس نے مذہب اور ادب دونوں کے لیے معرفت کا سامان پیدا کیا ۔ایک طرف جہاں تحقیق و ادب کے میدان میں اردو زبان کو ثروت مند کیا تو دوسری طرف اسلامی علوم افکار خصوصا قرآن وحدیث کی بیش بہاخدمت انجام دیں ، زیر نظر کتاب رسالہ معارف کا اشاریہ ہے ، یہ اشاریہ مصنف کے نام سے حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا ہے ، ترتیب میں اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ مصنف کے نام کے ساتھ اس کے تمام مضامین جو معارف کے مختلف شماروں میں شائع ہوئے تھے وہ ایک ساتھ آجائیں تاکہ قاری کو مصنف کے نام کے ساتھ اس کے سارے مضامین سے آگاہی ہو جائے۔ اس اشاریہ سے قاری کو جہاں قدیم و جدید ادیب سے آگہی ہوتی ہے ، وہیں تاریخی ، سیاسی ، سماجی ، معاشی، معاشرتی، مذہبی، اور فلسفیانہ موضوعات سے بھی واقفیت حاصل ہوتی ہے ۔ اس اشاریہ کے مرتب ڈاکٹر یوسف فاتحہ خوانی نے شروع میں بڑے ہی سلجھے انداز میں اس رسالے کا تفصیلی تعارف بھی کرایا ہے مزید اس رسالے کے اغراض و مقاصد کو بھی بیان کیا ہے ۔