aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب جو آپ کے سامنے ہے، طب یونانی کی بہترین رہنما کتاب ہے۔ چونکہ طب یونانی کے زیادہ تر ذخیرے عربی اور فارسی میں ہیں اور ان کو ہر طالب علم کے لئے سمجھنا دشوار ہے ۔ لیکن اس کتاب میں آسان اردو میں ادویہ کی شرحیں لکھ کر طلبا کے لئے آسانی پیدا کردی گئی ہے۔ الفاظ اور شروح آسان لفظوں میں لکھے گئے ہیں۔ کچھ مسائل کو جدید طب کی روشنی میں سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ متعدد مقامات پر یونانی طبی اصطلاحات سے ملتی جلتی جدید انگریزی اصطلاحات کی مدد لی گئی ہے اور خاکوں کے ذریعہ مسائل کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس سے مفہوم کو قریب لانے میں مدد ملتی ہے۔ طب کے طلباء کے لئے یونانی اصطلاحات کو سمجھنے کے لئے یہ کتاب ایک بہترین تحفہ ہے۔