Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Mohammad Hafizullah

Edition Number : 003

Publisher : Muslim Academy Phulwari Sharif, Patna

Year of Publication : 1955

Language : Urdu

Categories : Others

Pages : 258

Contributor : Anjuman Taraqqi Urdu (Hind), Delhi

islam aur ghair muslim
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

"اسلام اور غیر مسلم "یہ كتاب ایك ایسے وقت میں منظر عام پر آئی جب ہندستان میں انگریزوں كی حكومت كو عروج حاصل ہوا تو اپنے جدید اغراض و مقاصد كے لیے غیرمسلموں كے سامنے اسلام اور پیران اسلام كو زیادہ سے زیادہ نفرت انگیز اور بیزار كن صورت میں پیش كیا۔اس كی وجہ یہ تھی كہ انگریز مذہبی اور سیاسی دونوں اعتبار سے مسلمانوں كے تاریخی حریف تھے اور مسلمانوں كے ہاتھوں بارہا مذہبی ،سیاسی اور حربی چوٹ كھا چكے تھے۔اسی لیے ہندوستان میں اپنی جابرانہ حكومت قائم كرنے كے بعد ان كے پہلے حریف مسلمان رہے،جس كے لیے انھوں نے غیرمسلموں كے دلوں میں مسلمانوں اور اسلام كے خلاف زہر پھیلا نا شروع كیا۔تاكہ مسلمانوں اور غیرمسلموں كے درمیان اختلاف و تعصب كی جو خلیج موجود تھی وہ ناقابل حدتك گہری اور وسیع ہوجائے۔اس كےلیے انگریزوں نے خاص طرز كی علمی اور درسی كتابیں تیار كی ،جن میں اسلامی تعلیمات اور مسلمانوں كی تاریخ كو مسخ كر كے اس طرح پیش كیا کہ اس كی صورت ہی كچھ كی كچھ ہوگئی ۔ایسی افترا پروزی اور بہتان طرازی كی گئی جس كو حقیقت سے دور كا بھی واسطہ نہیں تھا۔اس طریقہ كار كے خاطر خواہ نتائج بھی ان كے حق میں حاصل ہوئے۔ان حالات میں یہ ضروری تھا كہ انگریزوں كی اس سازشوں كو اسلام اور شاہان اسلام كی حقیقی تاریخ اور صورت حال بتا كر ناكام كیا جائے۔ اسی مقصد سے زیر نظر كتاب" اسلام اور غیر مسلم "تصنیف كی گئی ۔جس میں اسلام اور شاہان اسلام كے متعلق غیر مسلم دنیا كی طرف سے جتنے پراپگنڈے كیے ہیں۔اس كا مستند جواب ،مشہور عالم كے اقوال اور خود غیر مسلمو ں كے ہی اقوال و بیانات سے انگریزوں كے سازشوں كو بے نقاب كیا گیا ہے۔ان كے كئی جھوٹے دعووں كی تردید اور شاہان اسلام كی بے تعصبی كو دلائل سے ثابت كیا ہے۔یہ کتاب اس لحاظ سے بھی اہمیت کی حامل ہے كہ اس میں بڑے بڑے غیر مسلم علما و فضلا ،مورخین نے غیر مسلموں كے عائد كردہ الزامات كی ناقابل انكار دلائل و شواہد كے ذریعہ زبردست تردید كی ہے اور اسلام كی خوبیوں اور مسلمانوں كی سیاسی،مذہبی ،علمی ،معاشرتی اور تہذیبی كارناموں كا اعتراف كیا ہے۔اس كے علاوہ كتا ب ہذاكی یہ بات بھی قابل ذكر ہے كہ مخالفین كے افكار و خیالات میں بھی جابجا اسلام كے اوصاف و محاسن كا اعتراف موجود ہے۔مذكورہ تمام تر اہم باتوں كا احاطہ كرتی یہ كتاب تاریخ اسلام اور مسلمانو ں كی حق پرستی اوراوصاف حمیدہ كا اعتراف كرتی اہم دستاویز ہے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
Speak Now