aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کو ایک سیمنار کے متعدد مضامین کو یکجا کرکے چھاپ دیا گیا ہے ۔ اس سیمنار کا مقصد تھا اسلامی میں جو عورتوں کا مقام و مرتبہ ہے اسے کورانہ تقلید کے بجائے کشادہ ذہنی سے ایک بار پھر سامنے لایا جائے اور دنیا کی دیگر مذاہب میں جو عورتوں کا مقام ہے اس سے موازنہ کرا کے ایک متوسط راہ نکالی جائے ۔ دقیانوسی ذہنیتوں کی وجہ سے اس اسلام کی عورتوں کا بہت خسارہ ہوا ہے جس نے عورت کو ایک معزز شہری کے روپ میں دیکھا تھا ۔ آج عالم یہ ہے کہ عورت اس دقیانوسی سوچ کی وجہ سے گھروں میں قید، تعلیم سے دور بچوں کی تربیت کا بیڑا اٹھائے ہوئے ہے جبکہ بچہ کی تربیت کی ذمہ داری شوہر پر تھی ۔ اس لئے یہ سیمنار منعقد کیا گیا تھا تاکہ اسلام میں عورتوں کا صحیح مقام و مرتبہ کیا ہے اسے اجاگر کیا جا سکے اور لوگوں میں بیداری لائی جا سکے۔ اس کتاب کا مطالعہ اس لئے ضروری ہے کہ اس میں اسلامی اور غیر اسلامی تعلیمات کو باہم پیوست کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور ایک راہ حل نکالنے کی سعی کی گئی ہے ۔