aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اللہ نے عورت اور مرد دو الگ صنفیں بنائی ہیں دونوں کے جذبات،ساخت اوراحساسات الگ الگ ہیں۔ پردہ کی اسلام میں خصوصی اہمیت بیان کی گئی ہے اور مرد وزن کو ستر پوشی کے ساتھ ساتھ شرم و حیا کو بھی مقدم رکھنے کا حکم دیا گیا، فطرت کاتقاضایہ ہے کہ جوچیز قیمتی ہوتی ہے اس کوخفیہ اورپوشیدہ جگہ رکھاجاتاہے جس طرح پیسہ قیمتی چیز ہے توانسان اس کوچھپاکر رکھتا ہے اسی طرح عورت بھی قیمتی ہونے کے باعث اسی بات کی حقدار ہے کہ اس کو پردے میں رکھاجائے، زیر نظر کتاب پردہ کی اہمیت پر ہے یہ کتاب عالم اسلام کے مشہور مصنف آیتہ اللہ شہید مرتضی مطہری کی لکھی ہوئی اہم ترین کتاب"مسئلہ حجاب" کا ردو ترجمہ ہے، جس سے پردہ کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے، اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، پہلے باب میں، پردہ کا تاریخی جائزہ لیا گیا ہے، دوسرے باب میں پردہ کے اسباب و عوامل، تیسرے باب میں پردہ کے معنی ،اس کی شکل اور فلسفہ کوبیان کیا گیا ہے، چوتھے باب میں پردہ پر ہونے والے اعتراضات و اشکالات کو بیان کیا گیا ہے، جبکہ پانچویں اور آخری باب میں اسلامی پردہ پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets