aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسلامی سلطنتوں نے سارے عالم میں بڑی شان و شوکت سے حکومت کی ہے۔جس کی کئی اہم اور مستندتاریخیں لکھی گئی ہیں۔پیش نظراہم تاریخ "اسلامی سلطنتیں" ہے۔ جس میں تمام اسلامی سلطنتوں کی عہد بہ عہدتاریخ کا احاطہ کیا گیا ہے۔ابتد امیں خلفائے راشدین ،اموی خلفا،عباسی خلفا،ہسپانوی اموی، سپین میں ملو ک،ناصری یابنو الاحمر، ادریسی،رستمی،اغلبی،زیری اور حمادی،الموہادیالمرابطون وغیرہ کی تفصیلی تاریخ بیان کی ہے۔اس کے علاوہ مصر ،شام اور عراق ،سلجوق ،اتابیگ،اناطولیہ اور ترک ،منگول ،افغانستان اور ہندستان پر اسلامی سلطنتوں کی تاریخ کا بیان تفصیل سے کیا ہے۔اس مستند تاریخ کے مطالعے سے اسلامی سلطنتوں کی شاندار ادوار اور مسلم حکمرانوں کی ہمت ،حوصلہ ،بہادری ، ہمدردی، رحم دلی اورقناعت پسندی جیسے مختلف صفات سے روشناس کیا جاسکتا ہے۔ یہ کتاب انگلش سے اردو میں ترجمہ کی گئی ہے جس کے مترجم یاسر جواد ہیں۔