aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب در اصل ان طلباء کے لئے لکھی گئی ہے جو طلباء اسکول سے پڑھ کر یونیورسٹی سطح پر اسلامک اسٹیڈیز کے شعبہ مین حصہ لیتے ہیں، چونکہ اسلامک اسٹیڈیز میں حصہ لینے والے طلباء میں سے بڑی تعداد ایسے طلباء کی ہوتی ہے جو مدارس سے پڑھ کر آتے ہیں مگر جو طلباء مدارس ے پڑھ کر نہیں آتے ان کو اسلامک اسٹیدیز کا نصاب سمجھنا تھوڑا مشکل ہوتا ہے اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کتاب کو درسی انداز میں لکھا گیا ہے اورمختلف معیاری کتابوں سے مواد لیکر یکجا کر دیا گیا ہے تاکہ طلباء کو الگ الگ جگہوں کی خاک چھاننی نہ پڑے، اسی لئے ہر باب کے آخر میں ماخذ کی کتابوں کی فہرست بھی دیدی گئی ہے تاکہ طلباء دیگر کتابوں تک رسائی حاصل کرسکیں، اس کتاب کو چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے پہلے حصے میں قرآنی علوم کو بیان کیا گیا ہے جب کہ دوسرے حصے میں حدیث، تیسرے میں فقہ اورچوتھے حصہ میں تصوف کی بنیادی باتیں بیان کی ہیں، کتاب کی زبان آسان اور اسلوب کافی سادہ ہے، اس لیے کتاب سے استفادہ کرنا آسان ہے۔