aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب کی خوبی یہ ہے کہ اس میں عصمت چغتائی کی قلمی خوبیوں کے بارے میں ادق مباحث شامل کئے گئے ہیں۔ خاص طور پر ان کے وہ ناول جو نفسیات پر مبنی ہیں پر شاندار کلام کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں یہ اشارہ ملتا ہے کہ عصمت چغتائی کے ناولوں میں کردار کے اندر تک پہنچنے کا التزام خوبتر ہے۔ ان کے ناولوں میں مشاہدات اور تجربات کی روشنی میں نفسیات پر لکھنے کی فنکاری اتم درجے پر پائی جاتی ہے۔ کتاب ہٰذا کے نصف اول میں "عصمت چغتائی اور نفسیاتی ناول" اور دوسرے حصے میں "عصمت چغتائی اور حقیقت نگاری کا فن" کے عنوان سے دقیق بحث شامل ہے ۔ بہر کیف عصمت چغتائی تحقیق و جستجو اور ناول کی کئی کتابیں لکھ چکی ہیں اور زیر نظر کتاب ان تمام کتابوں پرروشنی ڈالتی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free