aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "عصمت چغتائی کی ناول نگاری" کو ان کے مشہور ناول ٹیڑھی لکیر کی روشنی میں دیکھنے کی کوشش کی گئی ہے۔ "ٹیڑھی لکیر" عصمت چغتائی کا ایسا شاہکار ناول ہے جس میں انہوں نے سوانحی انداز اپنایا ہے۔ اس ناول میں ہیروئین شمن کی پیدائش سے لے کر جوانی تک کے دلچسپ واقعات کو ڈرامائی انداز میں یوں پیش کیا گیا ہے کہ کردار نگاری، پلاٹ اور قصے پر بھاری پڑ گئی ہے۔ اس ناول کے شائع ہونے پر کافی کچھ اعتراضات بھی سامنے آئے، وہ تو خیر عصمت کی کئی تحریریں اعتراض کی زد میں آئیں، کیونکہ عصمت اپنے فکشن میں جن موضوعات پر قلم اٹھانا چاہتی ہیں وہاں اعتراض کے بغیر گزر ممکن ہی نہیں، کیونکہ ہمارے سماج میں وہ موضوعات شجر ممنوعہ کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن عصمت نے پرواہ کئے بغیر قلم اٹھایا اور خوب کامیاب ہوئیں۔ اس کتاب میں ان کے ناول ٹیڑھی لکیر کی کی فنی اور موضوعاتی خصوصیات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets