aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"عصمتی دسترخوان" آمنہ نازلی کی لکھی ہوئی کتاب ہے۔آمنہ نازلی ،علامہ راشد الخیری کی بہو تھیں ، علامہ راشد الخیری نے خواتین کے لیے1908 میں "عصمت" نام کا رسالہ جاری کیا تھا ،جس رسالے کے اجرا کا مقصد تھا کہ حقوق نسواں اور اصلاح معاشرت کے علاوہ خواتین کو لکھنے ،پڑھنے کی جانب راغب کیا جائے،آمنہ نازلی کے شوہر اور راشد الخیری کے بیٹے ،رازق الخیری کے انتقال کے بعد اس رسالے کی ذمہ داریاں ادا کرنے لگیں اور اپنے شوہر کے قائم کردہ اشاعتی ادارے کے لیے نئی نئی کتابیں تیار کرنے لگیں ، انھوں نے کھاناپکانے کے موضوع پر تقریبا سات کتابیں لکھیں ،ان میں سے ان کی سب سے مشہور کتاب"عصمتی دسترخوان" ہے جس کی مقبولیت لوگوں کے درمیان اس قدر ہوئی کہ اس کتاب بیسیوں ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free