aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’اتفاقی ملاقاتیں‘ ایک بڑی دلچسپ کتاب ہے خاص طور بچوں کے لیے۔ اس میں ان کی تفریح اور دلچسپی کا سارا سامان موجود ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بچے عام طور پر فطرت اور فطری مناظر کے جانب بڑی تیزی سے کھنچتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ یہ کتاب اسکیچ نما تصاویر کو بھی پیش کرتی ہے۔ ان کہانیوں میں مہم جوئی کی داستانیں بھی ہیں۔ یہ بھی ایسا پہلو ہے جو سبھی کو اپنی جانب ملتفت کرتا ہے۔ ان کہانیوں کے اصل جوہر کو اگر تلاشنا ہو تو اس کا تعارف ضرور پڑھنا چاہیے۔ ’چھوٹا سمندری شیطان‘ نامی اس کہانی کو مصنف نے یوں ہی نہیں تعارف کے لیے منتخب کر لیا تھا۔ بلکہ اس کے اخیر میں بیان کردہ سطور اس پوری کتاب کے جوپر کو بیان کرتی ہیں جو کچھ اس طرح سے لکھی گئی ہیں: ایک لامحدود آسمان اور نیچے اتھاہ سمندر تھا۔ چاروں طرف کی دنیا نامعلوم حیرتوں سے بھری ہوئی تھی۔ میں تمام زندگی ان کو دریافت کرتا رہوں گا کیوں کہ دنیا میں اس سے زیادہ پرلطف کوئی اور بات نہیں ہے۔ اس کتاب کو انگریزی ترجمہ chance stories کے نام سے کیا گیا ہے۔