aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیرنظر کتاب میں جوانی کی حفاظت کیسے کریں۔ جوانوں کیلئے نشان راہ اور بوڑھوں کیلئے نشان عبرت کیا ہے؟اس کتاب کو پڑھ کر ہم اپنی زندگی کے شب و روز اچھے طریقے سے گزار سکتے ہیں، اس کتاب کو لکھنے کے لئے ڈاکٹر محمد اشرف الحق نے ، اطباء کے لکھے ہوئے اس تمام مواد کا مطالعہ کیا جو جستہ جستہ بکھرا پڑا ہے ، مزید انگریزی کتب اور رسائل کو بھی پڑھا اس کے بعد یورپ کا سفر کیا اور اس فن کے ماہرین سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے بعد حیدر آباد واپسی کی اور ان سیکھی ہوئی تدابیر اور نسخوں کو لوگوں پر آزمایا ، اس کے بعد اس کتاب میں وہ تمام تدابیر اور نسخے لکھے جو انسان کو بڑھاپے سے بچا سکتے ہیں، نسخے لکھنے اور تدابیر بتانے میں ہندوستان کے موسم اور ہندوستانیوں کے مزاج کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔