aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
میخائل شلوخوف کا شمار جدید روسی ادب کے عظیم معماروں میں ہوتا ہے۔ بعد میں انہیں ان کی تخلیقات کی وجہ سے لینن اور نوبیل انعام سے بھی نوازا گیا۔ زیر نظر ناول دو حصوں پر مشتمل ہے۔ یہ ناول روس کے ٹوٹنے سے پہلے وہاں کی دیہی زندگی اور معاشرت پر بھرپور روشنی ڈالتا ہے۔ ساتھ ہی یہ ناول روس میں دور دراز کے گاوٴوں کی اشتمال سازی یعنی مشترک ملکیت کے طور چیزوں کی تنظیم پر بھی بات کرتا ہے۔ اس ناول کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اس کا اب تک پچہتر زبانوں میں ترجمہ کیا جا چکا ہے نیز تیس لاکھ زیادہ کاپیاں اب تک شائع ہو چکی ہیں۔ 1932 میں اس کا پہلا حصہ شائع ہوا لیکن دوسری عالمی جنگ کے علاوہ کچھ دیگر رکاوٹوں کےچلتے اس کا دوسرا حصہ آنے میں کافی تاخیر ہو گئی یوں اس کا دوسرا حصہ 1960 کے بعد شائع ہو سکا۔اردو میں اس کا ترجمہ انور عظیم نے کیا جو پڑھنے سے ہی تعلق رکھتا ہے۔ انگریزی میں اسے virgin soil upturned کے نام سے پڑھا جا سکتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free