aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر ڈاکٹرطاہرہ پروین کے مضامین کا مجموعہ "جدید شاعرات اردو :نئی فکر اور نئے راستے"ہے۔ جو اردو شاعرات کی شخصیت و فن پر لکھے گئے ہیں۔طاہرہ پروین کا شمار الہ آباد کی ناقدین میں ہوتا ہے۔ پیش نظر کتاب میں مصنفہ نے 1960 ء کے بعد کی اردو شاعرات کا تعارف اور فن کا تنقیدی تجزیہ پیش کیا ہے۔جس میں فہمیدہ ریاض، عذرا عباس، کشور ناہید،پروین شاکر اور شاہدہ حسن کےکلام کی خصوصیات پر بہترین مضامین ہیں۔ا سکے علاوہ ترقی پسند شاعری میں عورت کے اہم کردار، کیفی اعظمی کی شاعری میں نئی عورت جیسے مضامین اردو شاعری میں تانیثیت کے رجحان اور اہمیت کو واضح کرتے اہم مضامین ہیں۔تانیثیت سے متعلق پروفیسر شمس الرحمن فاروقی اور پروفیسر سید محمد عقیل رضوی صاحب کے تحقیقی و تنقیدی مضامیں بھی کتاب میں شامل ہیں۔ جن کا مطالعہ شاعری کی نسوانی آواز اور تانیثی فکر ،تانیثی نظریات اور تانیثیت کی تفہیم میں معاون ہے۔ اس طرح طاہرہ پروین کی یہ تنقیدی و تحقیقی کاوش قابل تعریف ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free