aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "جدید شعراے اردو" اپنی طزر کا بہترین تذکرہ ہے، جس میں شاعری کے رجحانات، میلانات اور ماحول کو سامنے رکھ کر تذکرہ کو چار ادوار میں تقسیم کیا گیا ہے۔ متقدمین، متوسطین، متاخرین، اور عہد حاضر۔ اردو زبان و ادب کی نئی جہات اور جدید شاعری کے بانیوں مثلا مولانا آزاد اور حالی سے لیکر مستند اور صاحب طرز شاعروں کی سوانح حیات اور کلام پر نہایت ہی اہم تبصرے کئے گئے ہیں۔ چونکہ زمانے کے ساتھ ساتھ نئے مضامین کی آمد سے شاعری بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتی کیوں کہ ادب کو سماج کا آئینہ کہا جاتا ہے اس لئے سماج میں تغیر و تبدیلی کے ساتھ ہی وہاں کا ادب بھی متاثر ہوتا ہے اس لئے اس کتاب میں ان مضامین اور معانی کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ ہئیتی تبدیلی کا خیال کیا گیا ہے۔ اور دور حاضر کی شاعری اور قبل کی شاعری کے درمیان کیا تبدیلیاں وارد ہوئی ہیں ان پر بھی بے لاگ بات کی گئی ہے۔ یہ ایک ضخیم تذکرہ ہے جس کی چاروں ادوار میں تقریبا سوا سو مستند رجحان ساز شعرا شامل ہیں۔ تذکرہ کا آغاز محمد حسین آزاد اور حالی سے ہوتا ہے جبکہ اختتام ناصر کاظمی اور اللہ نواز خان نواز پر ہوتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free