aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد حسن اردوادب میں بحیثیت محقق و ناقد اور ڈرامہ نگار اور ماہرلسانیات ایک اہم مقام رکھتے ہیں۔تحقیق و تنقید میں ان کی کئی تصانیف اہمیت کی حامل ہیں۔ان ہی میں ایک”جدید اردو ادب“بھی ہے۔جس میں انھوں نے 1947کے بعد کے اردو ادب کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔یہ کتاب کئی ابواب پر مشتمل ہے۔ان مضامین میں معنوی اور موضوعاتی اعتبار سے ربط وتسلسل بھی ہے۔آزادی کے بعد اردو ادب کے تنقیدی جائزے میں محمد حسن نے ادب کی مختلف اصناف جیسے مختصر افسانہ، ناول،ڈراما،تنقید،آزاد نظم،غزل،نئی غزل،طنزو مزاح وغیرہ تقریبا ہر صنف کا تنقیدی جائزہ لیا ہے۔جس سے آزادی کے بعد اردو ادب کے ارتقا کا پتا چلتا ہے۔اس طرح یہ کتاب جدید اردو ادب کے ارتقا کو سمجھنے میں معاون ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets