aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب میں 1950 ء کے بعد لکھے گئے اردو ڈراموں کا جائزہ شامل ہے۔خصوصا وہ ڈرامے جو جدید ڈراموں کے زمرے میں آتے ہیں۔ایسے ڈرامے جن میں جدید رجحانات کےاثرات نمایاں ہیں۔مصنف نے اپنے اس تجزیاتی مطالعہ کے لیے اسلوب بھی جدید اپنایا ہے۔یعنی ابتد امیں بغیر کسی تمہید کے ایسے نقادوں کی آراء درج کی گئی ہیں ،جنھیں متعلقہ موضوع پر استناد کا درجہ حاصل ہے۔اس کے بعد ان آرا سے حاصل نتائج سے بحث کی گئی ہے تاکہ متعلقہ موضوع کی حتمی صورت ،بنیادی افکار و نظریات اور فنی تقاضے سامنے آجائیں۔اس تجزیے سے حاصل شدہ نتائج کی صحت اور ان کی عملی صورت کو واضح کرنے کے لیے ان یوروپی فنکاروں کے ڈراموں کا تفصیلی تجزیہ کیا ہے۔اور آخر میں اردو کے ان ڈراموں سے بحث کی گئی ہے جو موضوعاتی اور فنی اعتبار سے جدید رجحانات کے حامل ہیں۔یہ مکمل معروضی جائزہ ہے۔