aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب طلباء اور اساتذہ کو لسانیات کی ابتدائی معلومات فراہم کرتی ہے، کتاب میں اردو کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں لسانیاتی نقطہ نظر سے غور فکر کرنے کی جانب توجہ دلائی گئی ہے،جس کے تحت اردو کی تہہ میں پائی جانی والی بولیوں،ہندی اردو کے رشتے ، موجودہ اردو رسم الخظ، اور آزاد ہندوستان میں اردو کے روشن مستقبل کو لسانی نقطہ نظر سے بیان کیا گیا ہے۔کتاب کے آخری حصہ میں تقابلی یا تاریخی لسانیات کے ذریعہ زبانوں کے باہمی بازیافت، لسانیت کے جدید اصول اور صوتی اعضاء جیسے دلچسپ موضوع پر روشنی ڈالی گئی ہے۔