aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
عزیز حامد نام اور مدنی تخلص تھا۔۱۵؍ جون ۱۹۲۲ء کو رائے پور(بھارت) میں پیدا ہوئے۔انگریزی ادبیات میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔تقسیم ہند کے بعد۱۹۴۸ء میں پاکستان آگئے۔کچھ عرصے تدریس اور صحافت کے پیشے سے وابستہ رہے۔ اس کے بعد نشریات کے محکمے سے وابستہ ہوگئے اور اسلام آباد میں کنٹرولر آف ہوم براڈ کاسٹنگ کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ تمام زندگی مجرد گزاری۔انھیں گلے کا کینسر لاحق ہوگیا تھا اور اسی مرض میں ۲۳؍ اپریل ۱۹۹۱ء کو کراچی میں انتقال کرگئے۔ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’چشم نگراں‘، ’دشت امکاں‘، ’نخل گماں‘، ’مژگاں خوں فشاں‘، ’جدید شعرائے اردو‘(جلد اول ودوم)۔انھوں نے جدید فرانسیسی نظموں کا ترجمہ بھی کیا ہے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:138
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets