Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : زاہد امروز

اشاعت : 001

ناشر : سانجھ پبلیکیشنز، لاہور

سن اشاعت : 2022

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : نظم

صفحات : 97

معاون : زاہد امروز

جلے ہوئے آسمان کے پرندے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

 

 زاہداِمروزاکیسویں صدی میں سامنے آنے والے چند نمایاں اُردو شاعروں میں شمار کئے جاتے ہیں۔اُن کی نظمیں اپنے موضوعات، امیجری ،خاص اسلوب اور منفرد استعاراتی نظام کی وجہ سے اپنی الگ شناخت رکھتی ہیں۔ جذبے کی شدت، اظہار کی سچائی اور مخصوص کرافٹ اِس شاعری کی انفرادیت ہیں۔ یہ نئی صدی کی شاعری ہے جو ہمارے اجتماعی لاشعور کی آواز بھی ہے اور ہمارا اِنفرادی تجربہ بھی۔

 اِمروز23ستمبر1986ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔2009ء میں اُن کی نظموں کا پہلا مجموعہ ’’خودکُشی کے موسم میں‘‘ شائع ہوا جسے حکومت کی طرف سے نیشنل ایوارڈدیا گیا۔ ’’کائناتی گرد میں عریاں شام‘‘ اُن کی نظموں کا دوسرامجموعہ تھا جو 2013ء میں شائع ہوا۔ وہ ادبی رسالہ ’’نقاط‘‘ کے مدیر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ عالمی ادب سے تراجم بھی کرتے رہتے ہیں۔2012ء میں پابلو نیرودا کی نظموں کا ترجمہ ’’محبت کی نظمیں اور بے بسی کا گیت‘‘ شائع ہوا۔

 اُن کی اپنی نظمیں ہندی اور دوسری علاقائی زبانوں خصوصاً سندھی، پشتو اور بلوچی میں ترجمہ ہو کر بھی شائع ہوتی رہتی ہیں۔ قائدِ اعظم یو نیو رسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد شعبہِ تعلیم سے وابستہ ہیں اور فزکس پڑھاتے ہیں۔ وہ نیوکلیائی ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤاورعالمی امن کے موضوعات پر بھی کام کرتے ہیں۔


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے