Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

by عبدالرحیم قدوائی

جلوہ دانش فرنگ

اقبال کے فکروفن پر انگریزی میں تنقیدی مضامین کے اردو تراجم

by عبدالرحیم قدوائی

مصنف : عبدالرحیم قدوائی

ناشر : براؤن بک پبلیکشنز، نئی دہلی

مقام اشاعت : انڈیا

سن اشاعت : 2018

زبان : اردو

موضوعات : ترجمہ

صفحات : 217

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-93-87497-49-8

معاون : عبدالرحیم قدوائی, اقبال لائبریری، بھوپال

جلوہ دانش فرنگ
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

نام عبد الرحیم قدوائی اور عرفیت "رحمانی" ہے ، والد صاحب کا نام "عبد العلیم قدوائی" اور والدہ محترمہ "زاہدہ خاتون" تھیں، جو مولانا عبدالماجد دریابادی کی صاحبزادی تھیں۔ عبد الرحیم قدوائی صاحب کی ولادت 21 اکتوبر 1956ء کو "خاتون منزل" لکھنؤ، اتر پردیش، بھارت میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے گھر میں پھر مکتب میں اور " تعلیم گاہ نسواں اسکول لکھنؤ" میں حاصل کی۔ مزید تعلیم کے لیے "منٹو سرکل اسکول" علی گڑھ میں داخلہ لیا، اس کے بعد علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخل ہوئے۔ کیمسٹری سے بی اے کیا، اسی طرح انگریزی ادب میں ایم اے، ایم فل اور پی ایچ ڈی کی، 1981ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے "لارڈ بائرن کی ترکی کہانیاں" کے عنوان پر دوسری پی ایچ ڈی بھی کی۔ اس کے علاوہ "آسٹن یونیورسٹی برمنگھم برطانیہ" سے انگریزی زبان میں تدریسی سند بھی حاصل کی۔

سب سے پہلے 1978ء سے 1997ء تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی میں بحیثیت ریڈر رہے، پھر 1997ء سے تا دم ایں بحیثیت پروفیسر منسلک ہیں۔
اسی طرح 1985ء سے آج تک ہر سال موسم گرما کی تعطیلات میں "لیسٹر یونیورسٹی، آکسفورڈ" اور "یونیورسٹی کالج لندن" میں بحیثیت استاذ زائر (Visiting Professor) جاتے ہیں۔

سنہ 2000ء میں چند ماہ تک علی گڑھ مسلم یونیورسٹی رجسٹرار رہے اور 2001ء سے تا حال "اکیڈمک اسٹاف کالج" میں ڈائریکٹر ہیں، اسی طرح 2017ء سے تاحال مرکز علوم القرآن علی گڑھ کے ڈائریکٹر ہیں۔

پروفیسر قدوائی ملک و بیرون ملک کی مقتدر دانش گاہوں، جامعات اور علمی تحقیقی اداروں میں جن میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی دہلی، لکھنؤ یونیورسٹی، مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی حیدرآباد، حیدرآباد یونیورسٹی، انگلش اینڈ فارن لینگویج یونیورسٹی حیدرآباد، الہ آباد یونیورسٹی الہ آباد، کشمیر یونیورسٹی سری نگر، کولکاتا یونیورسٹی کولکاتا، انٹگرل یونیورسٹی لکھنؤ ، خواجہ معین الدین چشتی لسانیات یونیورسٹی لکھنؤ ، انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی اسلام آباد (پاکستان)، لیسٹر یونیورسٹی، اوکسفرڈ یونیورسٹی اور اسلامک فاؤنڈیشن لیسٹر (برطانیہ) قابل ذکر ہیں۔ علاوہ ازیں مختلف علمی کانفرنسوں اور سیمیناروں میں شرکت کرتے ہیں اور وہاں قیمتی محاضرات دیتے ہیں۔

پروفیسر قدوائی کے تقریبا ڈھائی سو علمی ، تحقیقی ، ادبی مضامین اور تبصرے شائع ہو چکے ہیں۔ نیز وہ متعدد دینی، تعلیمی اور ملی اداروں جیسے: ندوة العلماء لکھنؤ کی مجلس انتظامی، جامعۃ الہدایہ جے پور، مولانا ابو الحسن علی ندوی اسلامک اکیڈمی بھٹکل، سلطان جہاں مسلم سوشل اپلفٹ منٹ سوسائٹی علی گڑھ ، البرکات ایجوکیشنل سوسائٹی علی گڑھ اور اقرا پبلک اسکول علی گڑھ سے مختلف حیثیتوں سے بھی وابستہ ہیں۔

انگریزی ترجمہ قرآن کے ساتھ ساتھ قرآنیات، اسلامیات اور انگریزی و اردو ادبیات اب تک 30 کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے