aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ماہر لسانیات و ناقد ڈاكٹر ابواللیث صدیقی كی كتاب "جامع القواعد" اردوزبان كے قواعد سے واقف كراتی دستاویزی اہمیت كی حامل ہے۔اردو زبان كو صحیح طرح سے پڑھنے،بولنے او ر لكھنے كے لیے اس كے قواعد سے واقف ہونا ضروری ہے۔زیر نظر كتاب اردو قواعد كے" حصہ صرف" پر مبنی ہے ۔جس میں لفظوں كے بارے میں بحث كی گئی ہے۔ان كی ساخت،بناوٹ اور معانی كی وضاحت كے ساتھ صرف الفاظ كو موضوع بحث بنایا گیا ہے۔اس كے علاوہ اردوزبان كے تاریخی پس منظر كے ساتھ لسانی ڈھانچہ كو پیش كیا گیا ہے۔اردو زبان كاعہد بہ عہد لسانی ارتقاء،اردو قواعد كا آغاز،قواعد كی ابتدا،زبان كا صوتی نظام ،صوتی تبدیلیاں،اردو املاوغیرہ كے متعلق مفصل معلومات بھی اس كتاب كا حصہ ہیں۔مزید اردو زبان كی مكمل قواعد معنی ومطالب كے ساتھ بیان كی گئی ہے۔یہ كتاب اردو زبان كے ابتدا،عہد بہ عہدلسانی ارتقا كے ساتھ قواعد سے واقف كراتی اہم ہے۔جس كے ذریعہ قاری اردوزبان میں بآسانی مہارت حاصل كرسكتا ہے۔