aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعر مشرق اقبال کے کلام پر خود ان کے عہد اور بعد کے عہد میں کئی تحقیقی و تنقیدی کام ہوئے ہیں۔ جامعات اور جامعات سے پرے بھی کلام اقبال کےاسرار و رموز کوسمجھنے اور سمجھانے کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔ زیر مطالعہ تصنیف کلام اقبال کے تحقیقی اور تنقیدی جائزے پر مبنی ہے۔ جس میں جامعات میں کلام اقبال پر ہوئے تحقیقی و تنقیدی کام کا احاطہ کیا گیا ہے۔ مختلف جامعات میں مختلف ادوار میں پی ایچ ڈی اور ایم فل کے لیے تحریر کردہ مقالوں کی زبان اور موضوعات کی مکمل فہرست کو ترتیب وار شامل کتاب کرتے ہوئے ، مصنف نے ان تحقیقی کاموں کا اشاریہ پی کیا ہے۔ جس سے اقبال پر کام کرنے والوں کو یقینا آسانی ہوگی۔