aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان کی جدو جہد آزادی میں بلا تفریق مذہب و ملت ہم وطنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔ ملک کو انگریزوں کی غلامی، ظلم وستم سے آزاد کرانے میں ہندو مسلم، سکھ عیسائی سبھی نے اپنے جان و مال کی قربانیاں دییں۔ قید و بند کی صعبوتیں جھیلیں، علمی، ادبی، سیاسی، سماجی، معاشی، معاشرتی غرض ہر لحاظ اپنا اپنا اہم کردار اد اکیا۔ ایک لمبے عرصے کے انتظار کے بعد ہندوستانیوں کی محنت رنگ لائی اور ہمارا ملک ہندوستان آزاد ہوا۔ ان مجاہدین آزادی میں مسلمان بھی اپنی علمی، ادبی، صحافتی، سیاسی اور عملی خدمات کے ساتھ پیش پیش رہے۔ ان کی خدمات نا قابل فراموش ہیں۔ جن کا احاطہ کسی ایک کتاب میں کرنا ممکن نہیں۔ اس لیے مسلم مجاہدین کی خدمات کو کتاب "جنگ آزادی کے مسلم مجاہدین" کے تحت چار جلدوں میں اکھٹا کیا گیا ہے۔ پیش نظر اس کتاب کی جلد سوم ہے۔ جس میں تقریبا بیس مجاہدین آزادی کے خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ہے۔