aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اٹل بہاری واجپائی تین بار ہندوستان کے وزیر اعظم رہے۔ آزادی کے بعد ہندوستانی سیاست کی ممتاز ترین شخصیت تھے۔ واجپائی جی ملک کے صف اول کے سیاسی رہنما کے ساتھ وہ ہندی کے عمدہ شاعر بھی ہیں۔ سیاسی مصروفیات میں بھی انہوں نے شاعری کو اپنے سینے سے لگائے رکھا۔ واجپائی جنہیں اعتدال پسند قائد کہا جاتا ہے انہوں نے اپنی شاعری میں بھی اپنے ان جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ اپنے طویل سیاسی سفر میں واجپائی نے وقت کے ہر سلگتے مسئلے پر نظمیں کہی ہیں۔ وہ پوری دنیا کو پر امن اور جنگ کے خوف سے بے نیاز دیکھنا چاہتے تھے ۔ ،انھوں نے ایک بہتر سماج کی تشکیل کے خیالات کی حامل شاعری کی۔ زیر نظر کتاب "جنگ نہ ہونے دیں گے"ان کا شعری مجموعہ ہے ،اس مجموعہ میں شامل نظمیں ،انسان دوستی، جذبہ ترحم، آفاقی بھائی چارگی،امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے جذبات سے مالا مال ہیں ، اسی مجموعہ میں ان کی مشہور زمانہ نظم "جنگ نہ ہونے دیں گے " بھی شامل ہے ، اور یہ کتاب اسی نظم کے پہلے مصرع سے موسوم ہے، اس نظم میں انھوں نے پاکستان سے جنگ نہ کرنا اور خطے کی عوام کو پرامن زندگی گزارنے کا درس تھا ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free