aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
'جپ جی' گرونانک جی کا حمدیہ روحانی کلام ہے، جسے لاکھوں انسان صبح کے سہانے وقت میں اپنے خالق کے حضور میں توجہ اور شوق سے پڑھتے ہیں اور اس کے سامنے اپنے عجز کا اظہار کرکے عبد و معبود کا رشتہ استوار کرتے ہیں۔ یہ کلام گروگرنتھ صاحب کے شروع میں پوڑیوں کی شکل میں درج ہے۔ یہ ایک ایسا کلام ہے جو نانک جی کی تعلیمات کا نچوڑ ہے۔ زیر نظر کتاب "جپ جی کلام گرو نانک" زبیدہ بیگم کی ترجمہ کردہ کتاب ہے۔ اس کتاب میں جپ جی کے متن کے ساتھ اردو ترجمہ بھی پیش کیا گیا ہے۔ پہلے پوڑی کا اردو ترجمہ ہے پھر اصل پنجابی متن ہے، اس کے بعد ہر پوڑی کو اردو رسم الخط میں بھی درج کیا گیا ہے۔ کتاب کے آخر میں جپ جی کا مختصر خلاصہ پیش کیا گیا ہے، جبکہ کتاب کے شروع میں ناناک جی کی مختصر سوانح بھی موجود ہے۔ ترجمہ آسان اور عام فہم ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free