Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Jareeda, Karachi

Shumara Number-000

Editor : Taj Saeed, Zaitun Bano

Shumara Number : Shumara Number-000

Volume Number : 3

Publisher : Maktaba-e-Arzang, Peshawar

Year of Publication : 1985

Language : Urdu

Pages : 570

Contributor : Anwar Moazzam

Jareeda, Karachi
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Magazine

"جریدہ" شعبۂ تصنیف و تالیف کراچی یونیورسٹی سے شائع ہونے والا ایک سہ ماہی رسالہ ہے۔ اردو زبان کو انگریزی کے متبادل علمی و تحقیقی ذریعۂ اظہار فراہم کرنے کے لیے میجرآفتاب اقبال حسن کی ادارت میں شعبۂ تصنیف و تالیف، کراچی یونیورسٹی سے ۱۹۶۳ میں جریدہ کا آغاز ہوا جو نہایت اہم علمی و تحقیقی رسالہ تھا۔ "جریدہ" ایک سہ ماہی مجلہ تھا۔ مگر ۱۹۶۳ سے ۱۹۸۵ تک اس کے کل ۱۷ شمارے ہی شائع ہوسکے۔ اس کا آخری شمارہ ڈاکٹر جمیل جالبی کی سر پرستی میں۱۹۸۵ میں شائع ہوا۔ "جریدہ" ایک مخصوص نظریاتی رسالہ تھا جس کے مقاصد آفتاب حسن صاحب نے پہلے شمارے میں یوں بتائے تھے۔ ۱۔ فرہنگیں مرتب کرنا، تمام علوم و فنون، خصوصاً سائنسی اصطلاحوں کو معیاری بنانا۔ ۲- اردو زبان میں نصابی کتابیں تصنیف، تالیف اور ترجمہ کروانا۔ ۳۔ اردو کے ادبِ عالیہ کو بیرونی زبانوں میں منتقل کرنا نیز دوسری زبان کے شہ پاروں کا اردو میں ترجمہ کرونا۔ "جریدہ" تقریباً سوا سو صفحات پر محیط ہوتا تھا اور خطِ نسخ میں شائع ہوتا تھا۔ پہلے شمارے میں شائع ہونے والے مضامین یوں ہیں۔ اصولِ وضعِ اصطلاحات، اصطلاحاتِ تاریخ سیاسیات و عمرانیات، اصطلاحاتِ فلسفہ، اصطلاحاتِ معاشیات و تجارت، اصطلاحاتِ نفسیات، اصطلاحاتِ جغرافیہ، اصطلاحاتِ حیوانات و نباتیات و خورد حیوانات۔ اس فہرست سے اندازہ ہوتا ہے کہ "جریدہ" نہایت ہی منظم ومسبوط علمی جریدہ تھا۔ جنوری ۲۰۰۱ میں جب ظفر سعیدی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بنے تو انھوں نے ڈاکٹر معین الدین عقیل کو شعبۂ تصنیف و تالیف کا سربراہ بنایا، اور ان ہی کی ادارت میں "جریدہ" سترہ سال کے تعطل کے بعد جون ۲۰۰۲ میں از سرِ نو منظرِ عام پر آیا۔ "جریدہ" کی قیمت مخصوص نہیں تھی کبھی یہ سو روپے کا تھا اور کبھی تین سو، یہ قدر ضخامت پر منحصر ہوتی تھی۔ "جریدہ" کو جو بات اہم بناتی تھی وہ یہ تھی کہ یہ اپنی طرز کا منفرد رسالہ تھا جو اردو زبان کے فروغ و اشاعت کے لیے سرگرم تھا اور بڑی حد تک کامیابی سے ہم کنار بھی ہوا۔ جریدہ کے تحت فرہنگ و اصطایحات کے علاوہ، لسانیات نمبر (جس میں بروشسکی زبان کی تاریخ و قواعد پر مضامین تھے) قدیم لسانیات نمبر، جس کے تحت موہن جوداڑو اور قدیم سندھی تہذیبوں کے متعلق مضامین شائع ہوئے۔ اس کے بعد کے رسالوں میں عربی، عجمی، ہسپانوی، عبرانی زبان و تہذیب پر نہایت سیر حاصل مضامین شائع ہوئے۔ اس رسالے کے مشمولات میں خالص اردو ادب کا رجحان مفقود تھا، لیکن غیر مطبوعہ کتابیں نمبر کے تحت عزیز حامد مدنی کی غزلیں، سید اقبال عظیم کی نظمیں اور مختلف قلم کاروں کے افسانے اور ناولٹ بھی شائع ہوئے۔ کچھ نمبروں میں تنقیدی مباحث بھی قائم کیے گئے جن میں عبدالقادر بیدل اور علامہ اقبال پر مضامین بھی شائع کیے گئے۔ جلد نمبر ۲۷، چہ دلاور است میں مشرق و مغرب میں سرقہ بازی کی تاریخ کا محاسبہ کیا گیا ہے جو ماہانہ مہرِ نیم روز میں شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ تھا، بہت مقبول ہوا اور اس نے نئے مباحث کے در وا کیے۔ "جریدہ" میں شائع ہونے والے اہم نام یوں ہیں۔ آفتاب حسن، معین الدین عقیل، سید خالد جامعی، خالد قادر حسن، نصیر الدین نصیر ہونزائی، عمر حمید ہاشمی، مولانا ابولجلال ندوی، شبلی نعمانی، سلیمان ندوی، ولیم ولسن ہنٹر، مولانا حسن مثنیٰ ندوی، ریاض الاسلام، غلام رسول مہر، لیفٹیننٹ کرنل خواجہ عبد الرشید، علامہ تمنا عمادی، عزیز ا حمد، شاہ ریحان چشتی، ابولخیر کشفی، مولانا احسن مارہروی۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Editor

Read the editor's other magazines here.

Most Popular Magazines

Browse this curated collection of most popular magazines and discover the next best read. You can find out popular magazines online on this page, selected by Rekhta for Urdu magazine readers. This page features most popular Urdu magazines.

See More

Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

Register for free
Speak Now