aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
’جوہر اخلاق‘ نامی اس مختصر سی کتاب کو اردو کا کلاسیکی ادب سیریز کے تحت مجلس ترقی ادب، لاہور نے شائع کیا ہے۔ اس کتاب میں ایسپ کے نام سے جو حکایات بیان کی گئی ہیں وہ بے مثال ہیں، نیز یہ بھی کہ اس سے منسوب حکایات ایتھنز میں انتہائی مقبول بھی تھیں ۔ کہا یہ بھی جاتا ہے کہ ان کی مقبولیت کا عالم یہ تھا کہ ان میں سے کچھ حکایات کو سقراط نے اپنی اسیری کے زمانے میں نظم کے پیکر میں ڈھالا تھا۔ کتاب کے دو اجزا ہیں؛ پہلے میں ایسپ اور اس کتاب کے مدون جیمز فرانسس کارکرن پر گفتگو کے ساتھ اس کے لسانی و ادبی پہلووٴں پر بحث کی گئی ہے۔ ساتھ عربی اور فارسی میں انہیں کس طرح برتا گیا ہے اس پر بھی بحث ہے۔ کتاب کے دوسرے حصے میں ایسپ کے اصل متن سے متعلق پچاس حکایات نقول کی شکل میں پیش کی گئی ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free