aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کاشتکاری یعنی agriculture یوں تو ایک پیشہ ہے لیکن ساتھ ہی یہ ایک ایسا علم اور فن بھی ہے جو متعدد لوگوں کو اپنی جانب کھینچتا رہا ہے۔ یہ کتاب اسی علم اور فن سے متعلق ہے۔ اس کتاب کے مصنف خور بھی پٹنہ کے رئیس اور زمیندار تھے۔ اس کتاب میں کاشتکاری میں استعمال ہونے زمین پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی ہے۔ جس میں نقشہ سازی و زمین پیمائش، طبقات اراضی کے عہد اور زمانے، صوبہ بہار اور اس کے مضافات کی زمین، پتھر کے اجزائے ارضی، بنگال کی بعض زمینوں پر بحث، الوئل زمینوں میں نباتات کی غذائی قوت، زمین کی شناخت کا ایک نادر نسخہ، آراضی کی تعریف، زنگ سے زمین کی شناخت، حشرات الارض اور نباتات کی اصلی غذا وغیرہ جیسے انتہائی اہم موضوعات پر گفتگو کی گئی ہے۔