aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا محمد علی جوہر کی شخصیت گوناگوں صفات کی حامل ہے۔ سیاست کا میدان ہو یا صحافت کی دنیا ، بزم شعرو سخن ہو یا مسند خطابت، وہ اپنی عبقری صلاحیتوں کی وجہ سے ہر جگہ چمکتے دمکتے رہے۔ اس کتاب کے مضامین مولانا کی زندگی کے تمام جہتوں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ اس میں ان کی عائلی زندگی سے لے کر ،سیایسی، سماجی ، ادبی اور صحافتی پہلو کو تفصیل سے سمیٹا گیا ہے۔ سمیناروں میں پڑھے گئے مقالات کا تاثر، اخبار نویسی ،شاعری ، حاضر جوابی ودیگر موضوعات پر سیر طلب بحث ہوئی ہے، ساتھ ہی ان کے رفقاء اور اس وقت کی عظیم سیاسی و علمی شخصیات سے ملاقات کا دلچسپ تذکرہ بھی ہے ۔ آخر میں مولانا کے شعری کلام کا انتخاب دیا گیا ہے جس سے ان کے شعری ذوق کا پتہ چلتا ہے۔ کتاب کے زبان و بیان میں لطافت اور تسلسل کا خاص لحاظ رکھا گیا ہے ۔