Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : ڈاکٹر نورالامین

ناشر : کتابی دنیا، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

سن اشاعت : 2022

زبان : اردو

موضوعات : تحقیق و تنقید

صفحات : 211

ISBN نمبر /ISSN نمبر : 978-969-2233-02-6

معاون : ڈاکٹر نورالامین

جاوید اختر کی غزل گوئی
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

ڈاکٹر سید نورالامین سیّد امیر علی ،قلمی نام نورالامین کا تعلق انتہائی ادبی اعتبار سے زرخیز علاقے ضلع پربھنی،مہاراشٹرا ،انڈیا سے ہے .ضلع پربھنی ادبی ثقافتی اعتبار سے کافی اہمیت کا حامل ہے. نظام شاہی دور میں ضلع پربھنی کا علاقہ ،علاقے دکن ،حیدر آباد سے تعلق رکھتا تھا. آزادیِ ہند کے بعد یکم مئی 1960ء میں جب اُس وقت کی بمبئی اسٹیٹ سے الگ ہو کر مہاراشٹرا اسٹیٹ کا قیام عمل میں آیا تو ضلع پر اسی مہاراشٹرا کے علاقے مراٹھواڑہ میں شامل کیا گیا. مراٹھواڑہ کو ادبی اعتبار سے ولی اور سراج کی سر زمین کہا جاتا ہے . پربھنی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ حضرت سید شاہ تراب الحق رحمت اللہ علیہ نے اس شہر کو اپنی رشد و ہدایت کا مرکز بنایا ان کی درگاہ اج مرجع خلائق ہے اور بلال لحاظ مذہب و ملت عوام ان کے دربار میں حاضری لگاتے ہیں اپ کی تعلیمات نے اس دھرتی میں ایکجہتی کے بیج بوئے مشہور ہے کہ اپ کی مقبول عام تصنیف "من سمجھاون " معروف مراٹھی سنت کوی رام داس کی "مناچے شلوک" کا منظوم ترجمہ ہے پربھنی ہی کے اکناف میں سنت نام دیو جیسا عظیم سنت اور اردو کا اولین شاعر پیداء ہوا اور اپنی تعلیمات کی روشنی سے برصغیر کو منور کر دیا. نام دیو کے ہندی "پد" گرو گرنتھ میں شامل ہیں . ملک بھر میں عقیدت کی نظر سے دیکھے جانے والے شرڈی کے سائے بابا کی جنم بھومی اسی پر پربھنی ضلع کا تعلقہ پاتھری ہے ماضی قریب میں یہ سرزمین حضرت خلیل اللہ حسینی جیسی برگزیدہ مذہبی شخصیت کی سرگرمیوں کا محور و مرکز رہی ہے . پربھنی کے ادبی تاریخ میں کچھ ایسے روشن اور درخشاں نام بھی ہیں جو اردو دنیا میں اپنا بلند مقام و مرتبہ رکھتے ہیں. پربھنی کے استاد شاعر مولوی کرم بخش سالم وہ شخص ہیں جن کی تحریک پر اسد علی خان تمنا اورنگا ابادی نے "گل عجائب " لکھی جس کا شمار اردو کے اولین تذکروں میں ہوتا ہے ماضی میں یہاں اردو غزل کو اظہار کا ذریعہ بنانے والے شعراء میں سب سے نمایا نام منیر الدین منیر کا ہے جن کا انتقال 1920ء میں ہوا اردو شعر و ادب کی تاریخ کے دو لازوال شعرائے شعراء یاس یگانہ چنگیزی اور اور فانی بدایونی بھی ایک عرصے تک اسی سرزمین کی آغوش میں رہے . یاس یگانہ چنگیزی گانا چنگزی کے غالب شکن مضامین پربھنی کے دوران قیام ہی میں مکمل ہوئے فانی بدایونی کے شعری سفر کے ایک طویل دور کی آماجگاہ بھی یہی سرزمین ہے میر ہاشم کی جمالیاتی شاعری کا خمیر بھی اسی شہر کی مٹی سے اٹھا ہے نسائی اردو شاعری میں بھی پربھنی نے اپنی نمائندگی میمونہ غزل کے ذریعے درج کرائی ہے. اقبالیات کے ماہر معروف ادیب اور معروف فرزند جامعہ عثمانیہ اشفاق حسین کا تعلق بھی اسی سرزمین سے ہے ریاست حیدرآباد میں حیدرآباد کے بعد جب اورنگ اباد میں دکن ریڈیو اسٹیشن کا قیام عمل میں آیا تھا تو اس کے اولین اناؤنسر اشفا حسین ہی تھے گیسوئے اردو کو سنوارنے والوں میں امام الدین یقین جیسے بے خوف وہ بے لاک کمیونسٹ لیڈر کی مساعی جمیلہ بھی شامل ہے اختر حسین اختر، سلطان ثالب، سہیل احمد رضوی نے بھی پربھنی کو اردو شاعری کے نقشہ پر اہم مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ عرفان پربھنوی ،امداد اللہ بیگ اشعر کے نغموں سے آج بھی پربھنی کی سرزمین شعر بار ہے قافلہ نثر میں ابراہیم اختر، ڈاکٹر معین شاکر ،ڈاکٹر مظہر محی الدین، شاہ رخ صحرائی یوسف حامد، ڈاکٹر ثاقب انور اور ڈاکٹر نور الامین وغیرہ شامل ہیں . ڈاکٹر نورالامین کی پیدائش ضلع پربھنی میں ہوئی . ان کی پرائمری اور ہائی اسکول و جونیئر کالج کی تعلیم شہر کے معروف تعلیمی ادارے ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول اور ڈاکٹر ذاکر حسین ہائی اسکول و جونیئر کالج پربھنی سے ہی ہوئی . ڈاکٹر نورالامین کا تعلق سید السعادات گھرانے سے ہیں ان کے آبا و اجداد بخارا،سمرقند ،اجبکستان اور افغانستان ہوتے ہوئے علاقے برابر میں تشریف لائے اور ہندوستان میں صنعت و حرفت سے وابستہ ہوئے .ڈاکٹر نورالامین کے دادا سید بشارت علی سید امیر علی اور دیگر بزرگ حمل ونقل اور زراعت کے پیشہ سے وابستہ تھے .ان کے والد سید امیر علی سید بشارت علی اور چاچا سید عبدالحمید علی سید بشارت علی اسٹیٹ بینک آف حیدر آباد جو اب اسٹیٹ بینک آف انڈیا ہے میں اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے اور ونہی سے حسن سبکدوش ہوئے .ان کی والدہ محترمہ ریحانہ بیگم بنت شبیر احمد خان انتہائی وضعدار،مذہبی اور امور خانہ داری میں یکتا خاتون ہے. ان ہی کی توجہ خاص اور دعاؤں نے ڈاکٹر نورالامین کو تعلیمی ،سماجی اور ادبی دوام عطاء کیا ہے. ڈاکٹر نورالامین کے جملہ تین بھائیوں اور تین بہنوں میں ڈاکٹر نورالامین سب سے بڑے ہیں دیگر بھائی اور بہنیں بھی تعلیم یافتہ اور باعزت شہری ہیں. ڈاکٹر نورالامین نے ایم اے (اردو ،انگریزی ،تاریخ ،نفسیات )بی .ایڈ ،ایم .ایڈ ،ایم فل ان ایجوکیشن ،نیٹ اردو اور پی ایچ ڈی کیا ہے . ڈاکٹر نورالامین نابغہ روزگار شاعر جاوید اختر کی شخصیت اور شاعری پر تحقیقی کام کیا ہے. جاوید اختر نہ اردو ادب اور نہ ہندوستانی فلموں کے لیے غیر مانوس شخص ہیں . ان دونوں ڈاکٹر نورالامین صاحب شہر پربھنی کے قدیم تعلیمی ادارے ماڈل انگلش ایجوکیشن سوسائٹی ،پربھنی کے زیر انصرام شاردا مہا ودیالیہ پربھنی میں شعبہ اردو سے وابستہ ہیں .اس سے قبل ڈاکٹر صاحب آر بی ایم کالج آف ایجوکیشن میں بحیثیت پرنسپل نو سال سے زائد عرصہ تک زمہ داری نبھا چکے ہیں . مندرجہ ذیل کتابیں شائع ہو کر مقبول ہو چکی ہیں 1 . بند آنکھوں کے سپنے افسانوی مجموعہ 2. بہت مشکل ہے شجاع ہونا مختلف مضامین کا مجموعہ 3. جاوید اختر کی غزل گوئی 4. جاوید اختر کی نظم نگاری 5. جاوید اختر کی نغمہ نگاری 6. اردو تنقید 7. دانش ورانِ ہند 8. نورادب 9. نگارشاتِ ادب حصّہ سوم مثنوی اور رُباعی 10. نگارشاتِ ادب حصّہ سوم قصیدہ اور مرثیہ 11. تاریخِ اردو ادب 12. افسانہ اور ناول 13. اردو ڈرامہ اور انشائیہ 14. اردو صحافت 15. غزل اور نظم 16. مکتوب نگاری اور خاکہ نگاری 17. مولانا آزاد ایک خصوصی مطالعہ 18. اردو ڈرامہ کا مطالعہ 19. مراٹھواڑہ میں اردو ادب پربھنی ضلع کے حوالے سے 20. اردو تحقیق 21. شعر کے پردے میں (تنقیدی مباحث، تجزیہ اور خطوط) شائع ہو چکے ہیں .ڈاکٹر نورالامین تصنیف ،تالیف ،تحقیق اور تنقید پر یکساں دسترس رکھتے ہیں . ڈاکٹر نورالامین سوامی راما نند تیرتھ مراٹھواڑہ یونیورسٹی ناندیڑ ،مہاراشٹرا انڈیا اور اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور کے بورڈ آف اسٹڈیس کے ممبر ہیں اور ریسرچ سپروائزر بھی ہیں . ڈاکٹر نورالامین نے نثری ادب کی مختلف اصناف میں ندرت کمال سے خدمات انجام دی ہیں .جن میں افسانہ نگاری،افسانچہ نگاری،ڈرامہ نگاری ،تحقیق اور تنقید ان کی الچسپی کے میدان ہیں .اس لیے ضروری ہے کہ ان کی نثری خدمات پر تحقیق و تنقید کر کے قارئین ادب کو ان سے متعارف کرایا جائے اور اس کے حاصلات سے اردو ادب کی متعالمین استفادہ کریں .

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید
بولیے